اسلام آباد
معافی کا مطالبہ نہیں کیا، صرف یہ کہا کہ الفاظ واپس لے لیں، شاہ محمود
اسلام آباد(آئی ایم آئی )وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ساتھ اپوزیشن کا تنازع ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی طے نہ پا سکا۔ وزیرداخلہ کے الفاظ واپس لینے تک اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف پاکستان کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ معافی یا معذرت کامطالبہ نہیں کیا، الفاظ واپس لینے کی بات کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ چوہدری نثار تماشے والے الفاظ واپس لیں، ان کا کہنا تھا کہ جب تک چوہدری نثار الفاظ واپس نہیں لیتے، اجلاس میں نہیں جائیں گے