ریڈیواسلام آباد

چائنا میڈیا گروپ بیجنگ کی تین رکنی ٹیم کا دورہ پاکستان

اردو ٹوڈے، اسلام آباد

China Media Group

چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) کی تین رکنی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ٹیم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی اور دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے فعال اہم اداروں کے دورے کیے۔ پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم نے اسلام آباد میں چینی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر فریقین نے نشریات کے شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

چائنا میڈیا گروپ کی ڈائریکٹر مسرت نے چین پاک تعلقات کو فروغ دینے میں خالد تیمور اکرم کی کوششوں اور پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply

Back to top button