سکھر

سکھر: سیاست کو پاک فوج سے دور رکھا جائے، پاک فوج کے حق میں ریلی

امداد بوزدار

اردو ٹوڈے، سکھر

سکھر میں پاکستان زندہ باد پارٹی کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ورلڈ گلوب چوک سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ہے، ریلی کی قیادت کرنے والے فراز سومرو، رضوان لودھی و دیگر شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ کے نعرے لگائے، شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بائیس کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، سیاست کو پاک فوج سے دور رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، دنیا کو پتا ہے کے 65 کی جنگ میں پاک فوج نے انڈیا کو دھول چٹائی تھی، پاک فوج کی کردار کشی کرنا بند کی جائے، اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے.

Leave a Reply

Back to top button