-
چائنا وائیس

شیونگ آن: چین کا ایک نیا شہر اور بہتر زندگی کا تصور
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ چین میں ایک نئے شہر کی تعمیر کا مقصد صرف بلند عمارتیں اور جدید شاہراہیں بنانا نہیں، بلکہ ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں رہائش، روزگار، صحت، تعلیم اور قدرتی ماحول ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہوں۔ اسی تصور کے تحت چین کے نئے شہری منصوبے شیونگ آن میں گزشتہ نو برس کے دوران نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ کبھی کھیتوں اور اتھلی جھیلوں پر مشتمل اس علاقے میں اب ہزاروں عمارتیں، کاروباری ادارے، جنگلات اور شہری سہولتیں ایک نئی زندگی کی بنیاد بن رہی ہیں۔ اس وقت 90 سے زائد ممالک کے 180 سے زیادہ مہمان گلوبل گورننس فورم میں شرکت کے لیے یہاں موجود ہیں۔ 23 سے 25 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس فورم میں کثیرالجہتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ تاہم، اجلاسوں کے علاوہ شہر کا دورہ بھی شرکا کے لیے اہم ہوگا، جہاں وہ دیکھ سکیں گے کہ ایک منصوبہ بند شہر کس طرح عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ اپریل 2017 میں قائم کیے گئے اس نئے علاقے کا بنیادی مقصد بیجنگ کے بعض غیر دارالحکومتی امور اور متعلقہ سرگرمیوں کو یہاں منتقل کرکے دارالحکومت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنا تھا۔ …
-

-

-

-





























