اسلام آباد
خورشید شاہ پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد(آئی ایم آئی )خورشید شاہ کا نام محمود بشیر ورک نے چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا اور تمام ارکان نے ان کی حمایت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی اے سی کو غیرجانبدارانہ طریقے سے چلائیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ افسر شاہی کے مالی معاملات میں احتساب اور شفافیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ کوئی جواب دہی سے بچ نہ سکے۔