ریڈیو

صدائے روس کی سائٹ کے لئے تجاویز

صدائے روس کی ویب سائٹ کے بارے میں رائے مانگی گئی تو چند مندرجہ ذیل گزارشات پیش ہیں
1. پاڈکاسٹ: صدائے روس کی ویب سائٹ میں پاڈکاسٹ کا کوئی سلسلہ نہیں اگر کوئی کوئی پروگرام مس ہوجائے اور 24 گھنٹے بھی گذرجائیں تو پروگرام کبھی سننے کو نہیں ملتا لہٰذا گزارش ہے کہ صدائے روس کی سائٹ میں پاڈکاسٹ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔
2. صدائے روس کی ویب سائٹ کا انٹرفیس (Theme) اتنی یوزر فرینڈلی نہیں ہے، ویب سائٹ کے ہیڈر میں جو مینیوز دیے گئے ہیں انہوں نے کافی جگہ گھیر لی ہے، لہٰذا مینوز کا ایک لائن دی جائے۔VOR Banner
3. خالی سپیس: ویب سائٹ میں کافی اسپیس خالی پڑی ہوتی ہے جیساکہ تازہ ترین کے نیچے، اگر اس سپیس میں بھی میٹر دیا جائے تو کافی جازب نظر ہوگی۔
4. میں اس بات کا اعتراف کرتاہوں کہ آپ کی سائٹ تیزی کے ساتھ اپڈیٹ ہوتی ہے مگر اس میں پاکستان اور انڈیا کی خبریں کم ہوتی ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں نمائندگان مقرر کرکہ ان سے خبریں لے کر سائٹ پر شایع کی جائیں اس سے برصغیر کے لوگوں کو صدائے روس کی سائٹ میں دلچسپی پیدا ہوگی۔
5. رابطے کا فارم: صدائے روس کی ویب سائٹ میں رابطے کا فارم موجود نہیں، اس فارم سے یہ ہوگا کہ سامعین اور وزیٹر آپ کو ویب سائٹ سے ای میل کرسکیں گے اس وقت ویب سائٹ پر جو ای میل موجود ہے وہ اس ای میل سے مختلف ہے جو پروگراموں میں بتائی جاتی ہے۔
6. بلاگ: ویب سائٹ پر بلاگ کا سلسلہ شروع کیا جائے جس میں صدائے روس کے پیشکار بلاگ لکھیں اور اس پر وزیٹر تبصرہ کرسکیں۔
7. کالم: گوکہ ویب سائٹ میں نقطہ نظر کا سیکشن موجود ہے مگر اس میں کالم بہت کم لکھے جاتے ہیں۔
8. فونٹ: سائٹ میں دی گئی فونٹ کی سائز کم ہے اس کو بڑا کیا جائے اور پرائمری فونٹ کوئی نستعلیق ہو پھر اردو ایشیا ٹائپ نسخ ہو آخر میں یہ والا فونٹ جو اس وقت سائٹ میں موجود ہے۔
9. سائٹ میں کچھ جگہوں پر مواد بائیں سے دائیں طرف دکھایا جاتا ہے جبکہ اس کو دائیں سے بائیں طرف ہونا چاہیے۔
اگر ضرورت پڑی تو باقی تجاویز بعد میں۔ آپ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ ضرور دیکھئے گا

آپ بھی مندرجہ لنک پر کلک کرکہ تجاویز دے سکتے ہیں

تبصرے

  1. صدائے روس روس کا 2017 سے رجسٹرڈ ادارہ ہے، صدائے روس آپ کو خبردار کرتا ہے کہ صدائے روس کا نام استمال نہ کیا جائے اور آپ اپنی ویب سائٹ سے یکم مارچ 2022 سے قبل تمام مواد ہٹا دیں ، بصورت دیگر صدائے روس کاپی رائٹس ایکٹ روس کے تحت اپ کی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے لئے کاروائی کرے گا.
    رابطہ :
    [email protected]
    http://www.sadaerus.com

    1. جناب اس میں کاپی رائٹ کا معاملہ کہاں سے آگیا۔
      آپ اپنا اشارہ 2017 میں رجسٹرڈ کرواتے ہیں اور یہ پوسٹ 2013 میں لکھی گئے۔
      یاد آپ سے پہلے روس کے سرکاری ریڈیو کا نام صدائے روس تھا اور یہ تجاویز اس کے بارے میں

      ریڈیو صدائے روس کا ٹوئیٹر اکاونٹ اسی نام سے 2012 میں بنا تھا جو اب بھی موجود ہے۔
      2014 میں ووئس آف امریکہ کی ویب سائٹ پر صدائے روس کا تذکرہ کیا ہے اور چند روز پہلے ڈاکٹر مجاہد مرزا بھی آپ کے فیس بکپر وضاحت کر چکے ہیں
      سوئس آف امریکہ کا یہ رہا لنک

      https://www.google.com/amp/s/www.urduvoa.com/amp/voice-of-russia-shuts-dc-bureau/1958534.html

Leave a Reply

Back to top button