اکیڈمیٹیکنالوجیکالم

پاکستانی سیاست میں سوشل میڈیا کا کردار

Hasnain Ali Jamal

حسنین علی جمال
اس وقت پاکستان کی سیاست میں ایک بے یقینی سی ہلچل ہے ۔ کب کیا ہو جائے کون اقتدار میں آجائے اور کون چلاجائےسیاسی تجزیہ کار اس بات کی پیشنگوئی میں بالکل بے بس نظر آتے ہیں۔ ان کشمکش کی آخر وہ ٹھوس وجہ کیا ہے اور وہ کون سی چیز ہے جس سے سیاستدان بہت زیادہ پریشان ہیں۔ آج ہم آپ کو اس بارے میں مکمل آگاہی دیں گے۔
جب سے پاکستان میں سوشل میڈیا نے گھرگھر اپنی جگہ بنالی ہے تب سے ملکی سیاست میں ایک بھونجال سا آگیا ہے۔ عوام اپنی پسند اور ناپسند کا اظہار فوری کرنے لگے ہیں۔ کس جماعت کا ساتھ دینا ہے کس کا نہیں اس جماعت کے فین پیج سے باآسانی پتہ چل جاتا ہے ۔ اب سوشل میڈیا کے وہ کون سے ذرائع ہیں جن پر یہ سب کچھ ہوتا ان میں Facebook, Twitter, Youtube, WhatsApp
شامل ہیں ۔ اس وقت یہ چار ذرائع بہت زیادہ مقبول ہیں اور ان پر بھرپور طریقے سے سیاست دان اپنا اپناموقف پش کرتے ہیں۔ Twitter پر جس چیز کا ٹرینڈ چل جائے وہ نیشنل میڈیا کی زینت بھی بن جاتا ہے۔
آجکل تمام مشہور سیاست دان ٹوویٹر پر اپنا موقف دینے پر پوری طرح سے سرگرم ہیں اور بعدازوقت اپنے ورکرز کو بھی راہنمائی اسی فورم سے دیتے ہیں۔ فیس بک زیادہ تر ویڈیوز اور تصاویر پر مشتمل ہوتا، کوئی تقریر ہو یا عدالتی کاروائی سب کچھ فوری اپلوڈ کردیا جاتا ہے۔ فیس بک کے ساتھ ساتھ یوٹیوب دستاویزی معلومات کے لیے ایک بہت بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ یہاں پر لوگوں نے اپنے اپنے private چینلز بنائے ہوئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں اور اپنی ذاتی رائے سے لوگوں کو آگا کرتے ہیں۔ کوئی بھی جلسہ ہو اس کو بھی live دیکھانے کا پورا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ایک دوسرے کے حق یا مخالفت میں روزانہ ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہیں۔
جہاں پر سوشل میڈیا کے بہت سے فائدے ہیں وہاں کچھ نقصانات بھی ہیں۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے پاکستان میں کوئی ریگولیٹری باڈی نہیں ہے اس لیے خبر کی تصدیق نہ بھی ہو تو ویڈیو بنا کر چلا دی جاتی ہے۔ جس سے ملک دشمن عناصر کو ملک میں افراتفری پھیلانے کا موقع ملتا ہے۔
اکثر سیاست دان سوشل میڈیا استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں کیونہ ان کے بارے میں من گھڑت پروپیگنڈہ کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور اسکا خمیازہ انہیں جعلی مقدمات اور الیکشن ہارنے کی صورت میں ادا کرنا پڑتا ہے۔
واٹس ایپ کا استعمال بھی ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ تمام تر خبریں یا تصاویر وائرل ہونے میں وٹس ایپ کا ایک کلیدی کردار ہے۔ ایک مرتبہ کوئی چیز وٹس ایپ گروپس میں چلی جائے پھر اسکا وائرل ہونا ضروری ہے۔
پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ملک معاشی بدحالی سے دو چار ہے اور مہنگائی سے عوام بری طرح پس رہے ہیں جبکہ سیاست دان سوشل میڈیا پر عوام کو پوری تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں جسے عوام یکسر

طور مسترد کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button