خیرپور پولیس کی اہم کاروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار
اردو ٹوڈے،خیرپور
خیرپور پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، بھاری تعداد میں منشیات سے بھری ہوئی کار برآمد، مقدمہ درج۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو کے احکامات پر رانی پور تھانہ پہ تعینات سب انسپیکٹر رحمت اللہ سولنگی اور اس کی ٹیم کی منشیات کہ خلاف کامیاب کارروائی۔
پولیس ٹیم نے صوبھودیرو لنک روڈ پہ دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی کرکے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم سید افضل شاھ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات سے بھری ایک مھران کار رجسٹریشن نمبر ABR 720جس میں سے بھاری تعداد میں 24 بوتلیں شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا،ایس ایس پی نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور خیرپور ضلع کو منشیات سے پاک کرنے سمیت سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئیے،اس موقع پر اچھی کارکردگی پر ایس ایس پی کی طرف پوليس پارٹی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
ادھر ایس ایچ او کھوڑا کی حدود میں قائم BISP سینٹر پر پولیس کی کامیاب کارروائی، بارش متاثرین کو لوٹنے والا 01 ایجنٹ گرفتار بارش متاثرین سے اضافی رقم کی وصولی اور نوسربازی میں ملوث ملزم شعبان اجن گرفتار کرلے ان کے خلاف مقدمہ نمبر FIR. NO. 58/2022 u/s, 420, 406. PS. KHUHRA درج کرلیاگیا تھا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کاکہنا تھاکہ بارش متاثرین کو لوٹنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، جو بھی ان متاثرین کو لوٹے گا ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی