بند سکول کھلنے لگے، سماجی تنظیم کا اہم کردار
اردو ٹوڈے، حیدرآباد
سماجی تنظیم پرکھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم کی مشترکہ محنت رنگ لائی گاؤں مبارک شیدی میں 5سال بعد بچے سکول میں نظر آنے لگے ۔
سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ تحصیل حیدرآباد رورل کے تعاون سے پرکھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے والنٹیئر تحصیل دیہات میں تمام بند اسکول کھلوانے کے پروگرام سے بیٹ سیری کے گاؤں علن بلیدی کے بعد گاؤں مبارک شیدی کے بنداسکول کھلوانے کی مہم شروع کی ۔جس کے نتیجے میں گزشتہ روز اسکول کے لیے فرنیچر کابندوبست کیا گیا اور آج علائقہ مکین و چپڑاسی کے ساتھ مل کر اسکول کی صفائی ستھرائی کی گئی جس سے بچے اور علائقہ مکین میں خوشی کی لہر چھاگئی ۔ پرکھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری محمد عمر بلیدی نے میڈیا کو بتایا کہ مبارک شیدی کا اسکول آج پانچ سال بعد کھل رہا ہے۔ آج اسکول میں بچے دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا کہ اگر بندہ بغیر پیسے اور عہدے کے بہت کچھ کرسکتا ہے ۔اگر سچائی ۔ایمانداری اور لگن ہے تو ۔انشااللہ بہت جلد تحصیل حیدرآباد کے تمام بند اسکولز کھلوانے کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے۔جس کے لیے فرنیچر اور اسٹیشنری کے لیے صاحب حیثیت ۔مخلص اور سول سوسائٹی ہمارا ساتھ دے۔