شاہ رخ کے ایک پرستار نے گھرکوان کی پوجاکے لیے مخصوص کردیا

لکھنئو(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ کے دنیا بھرمیں کروڑوں پرستارہیں مگر ان میں سے ایک لکھنئوکے وشال سنگھ کی گردکو بھی پہنچ سکتا۔ 36 سالہ تاجر نے اپنے پورے گھر، چھتوں اور دیواروں کو خان کی تصاویرکٹ آؤٹس اور مورتیوں سے سجھا رکھا ہے جبکہ اس نے اپنی شادی کے ہنی مون کا وقت شاہ رخ کی قیام کے باہر ان کی ایک جھلک دیکھنے کی خواہش میں گزارا 32 سالہ ہومیوپیتھک ادویات کے تاجرکا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ کی خوشی کے لیے کچھ بھی کرگزرنے کے لیے تیار ہیں۔ وشال سنگھ کا گھر ایک ایسی مقدس جگہ ہے جہاں شاہ رخ کی پوجا کی جاتی ہے۔ وشال نے اپنی چھت، ٹی وی حتیٰ کے صوفوں کے کشن پر بھی اپنے ”ہیرو“ کے کٹ آؤٹس اور تصاویر سجا رکھی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنا نام بھی ”وشارخ“ رکھا لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں شاح رخ جیسی کوئی دوسری ہستی نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ میرا نام ان کا نام ہو۔ انہوں نے اپنے بچوں کے نام بھی آریان اور سمرن رکھے ہیں۔ ارنا شاہ رخ کے بیٹے کا نام ہے اور سمرن ان کی متعدد فلموں کی ہیروئنوں کے نام تھے۔ تاہم وشال کا خاندان ان کے بارے میں پریشان ہے لیکن وہ کہتے ہیں ان کا”عشق“شاہ رخ سے کبھی کم نہیں ہوگا۔ وشال اپنی اہلیہ کے ساتھ لکھنئو سے 810 میل کا سفر طے کر کے شاہ رخ کودیکھنے گئے تھے تاہم انہوں نے اپنے ”پجاری“ کو فی الحال کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے وشال اپنے ہومیوپیتھک ادویات کے اسٹورکا افتتاح نہیں کررہے اور جب تک شاہ رخ خود اپنے ہاتھوں فیتہ نہیں کاٹے گیں وہ اپنا کاروبار شروع نہیں کریں گے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں