ایشوریہ رائے کے بچے کی ولادت ”سیون اسٹار“ اسپتال میں کمرہ مختص

ممبئی (مانيٹرنگ ڈیسک) ایک انتہائی اعلیٰ اور جدید ترین اسپتال میں ایک ڈی لکس وی آئی پی کمرہ مختص کیا ہے جو 10 سے 15 نومبر تک کے لئے بک ہوا ہے تاہم یہاں ہونے والی ولادت کی متوقع تاریخ 11/11/11 ہوسکتی ہے۔ یہ سارے انتظامات ایک سات ستاروں والے اسپتال میں ایک وی وی آئی پی بچے کی پیدائش کے سلسلے میں ہیں۔ ایشوریہ رائے بچن کے یہاں ولادت نومبر کے ابتدائی پندرہ دن میں متوقع اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں نے 14 نومبر کا دن متعین کیا ہے۔ ادھر امیتابھ بچن نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ بچے کی ولادت کے سلسلے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا میں متوقع تقریبات ایشوریہ کو خاندان سے ملنے والے تحائف‘ جشن ولادت میں شریک ہونے والے مہمانوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جو قطعی گھڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان اس قسم کی خبروں سے پریشان ہے اور خالصتاً نجی معاملے کو پبلک پراپرٹی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو مناسب نہیں ہے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں