اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہر ایک کی جان و مال عزت وآبرو کا تحفظ ریاستی اداروں کا کام ہے: رہنما پاکستان مسلم لیگ فنکشنل

خیرپور: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی رہنماء میاں عبدالمجید آرائیں نے چک میں ہندو ڈاکٹروں کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہر ایک کی جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ ریاستی اداروں کا کام ہے ہندو ئوں کا قتل انسانیت کے قتل کے مترادف ہے ایسا عمل سندھ ملکی معیشت کا پہیہ جام کراکے ملک کو انار کی طرف لیجانے کی مزموم سازش ہے سندھ بھر میں جرائم کی شرح میں اضافہ بھی ایک گہری سازش کا حصہ نظر آتا ہے مسلم لیگی رہنماء حسن رضا آرائیں کی رہائش گاہ پر پارٹی کا رکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرافت دیانت کی سیاست فنکشنل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کی جاتی ہے جس کا کوئی بھی آدمی کرپشن کرنا تو دور کی بات جرائم کی کسی واردات میں بھی ملوث نہیں ملےگا یہ سب کچھ سربراہ پیر پگارا اور صوبائی صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی کے سیاسی درس کا نتیجا ہے کارکنان اپنی اولادوں کو تعلیم دلوانے میں کوتاہی نہ برتیں اور علاقے کے عوامی مسائل حل کرانے میں اپنی خدمات صرف کریں اس موقع پر حسن رضا آرائیں ،ایڈوکیٹ وزیر احمد آرائیں ،ممتاز علی آرائیں اور دیگر نے بھی خطاب کے دوران کارکنوں کے مسائل اور ان کا حل پر روشنی ڈالی

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں