ڈی جی خان ضلع کچہری کریکر دھماکہ، وکلاء اور سائلین میں بھگدڑ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ڈی جی خان (آن لائن) ڈیرہ غازی خان ضلع کچہری میں کریکر دھماکہ وکلاء اور سائلین میں بھگدڑ مچ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی ضلع کچہری سے ملحقہ واش رومز میں پیر کے روز ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے وکلاء کے کئی چیمبرز کے شیشے ٹوٹ گئے اور آواز دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے سے وکلاء اور سائلین میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ دفاتر چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ تاہم کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ کریکر پھٹنے سے ہوا ہے۔

اردو ٹوڈے نیوز لیٹر

تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز اور اہم تجزیے براہِ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

قارئین کی رائے (فیس بک کمنٹس)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مرکزی صفحہ تازہ ترین شیئر کریں تحریر بھیجیں