ریڈیو

ریڈیو صدائے روس کی سامعین کے ساتھ ایک روزہ کانفرنس

کل پاکستان صدائے روس پہلی لسنرز کانفرنس
کل پاکستان صدائے روس پہلی لسنرز کانفرنس

ریڈیو صدائے روس اب بند ہوچکا ہے۔

یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ریڈیو صدائے روس نے سامعین کے ساتھ ایک نشت کا اہتمام کیا۔ یہ کانفرنس 28 نومبر 2010 کو کراچی میں روسی ثقافتی مرکز میں ہوئی جس میں متعدد سامعین نے شرکت کی سرکردہ سامعین میں جن کا ہمیں پتہ لگا سکا ان کے نام اس طرح ہیں

ریڈیو صدائے روس کی کانفرنس میں شرکاء کے نام

ڈیرہ اسماعیل خان سے جناب لیاقت علی اعوان جو صدائے روس کے نمائندہ بھی ہیں، اس کے علاوہ حیدرآباد سے جناب کھتری شکیل احمد تاج اور جناب حبیب رفیق، گھوٹکی سے جناب حق نواز تگڑ اور دواد سے جناب دلدار لغاری نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں خاص شرکت ریڈیو پاکستان کے ڈائرئکٹر جنرل جناب مرتضی سولنگی نے کی۔ سامعین کو ایک ہزار نقد بطور کرایہ بھی دیا گیا اور ایک ٹی شرٹ بھی دی گئی
یہ بھی پڑہیے

صدائے روس کی سائٹ کے لئے تجاویز

اس کے علاوہ جناب اعوان صاحب کو ایک ریڈیو سیٹ بھی دیا گیا۔ ہماری اطلاع کے مطابق سامعین کی تعداد 12 تھی ان میں سے لغاری اور کھتری نے نے تقریر بھی کی۔ اس موقعے پر ریڈیو پاکستان اور صدائے روس کے باہمی اشتراک کا بھی اعادہ کیا گیا۔ کانفرنس چار گھنٹے تک جاری رہی۔ ثقافتی مرکز نے ناقص انتظامات کیے تھے۔

Back to top button