ریڈیو

ریڈیو پاکستان بیرون ملک پاکستان کا بہتر امیج اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان محدود وسائل کے ساتھ بیرون ملک میں پاکستان کا بہتر امیج اجاگر کرنے اورFirdos Ashiq Awan نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ بدھ کو انقرہ میں ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے شعبے میں نئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے سوشل میڈیا کے طور پر اقدامات کئے ہیں اور امید ہے کہ ترکش ریڈیو کے تعاون سے ریڈیو پاکستان سوشل میڈیا کے طور پر مزید مربوط کردار ادا کرے گا۔
اے پی پی

Leave a Reply

Back to top button