سائنس

ماہرین طب کا مشورہ ہے کہ آلو کھائیں اور ڈپریشن سے محفوظ رہیں۔

potatoes-piled-lg_A2کھانے میں آلو نہ ہوں تو مزہ ہی نہیں آتا۔ آلو چاہے ابلے ہوئے ہوں، سالن کا حصہ ہوں یا پھر فرینچ فرائیز ہوں اس سبزی میں قدرت نے بے پناہ قوت اور لذت رکھی ہے۔ آلوؤں میں کاربوہائیڈریٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو انہیں قوت بخش اور صحت افزا بناتی ہے۔ آلو میں وٹامن سی اور وٹامن بی موجود ہوتا ہے۔ وٹامن بی کی بدولت آلو کھانے والا سے تندرست رہتا ہے۔ آلو کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ جو افراد آلو کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں ان میں ڈپریشن ہونے کے امکانات کئی فیصد کم ہو جاتے ہیں۔ آلو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتا ہے۔ آلو کا رس تیزابیت اور سینے کی جلن بھی کم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button