ریڈیو

ڈوئچے ویلے اکیڈمی کے تعاون سے خصوصی تربیتی پروگرام

اسلام آباد: جرمنی کی ڈوئچے ویلے اکیڈمی کے اشتراک سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی خبروں ،پروگراموں اور تکنیکی شعبے کے عملے کی تر بیت کا پروگرام پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوا۔اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری تیمور عظمت عثمان اس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ سیکرٹری اطلاعات نے افتتاحی خطاب میں کہا سیکرٹری اطلاعات و نشریات تیمور عظمت عثمان نے کہاہے کہ ریڈیو پاکستان ملک کا انتہائی اہم ادارہ ہے اور اسے اپنے ختراعات اور پروگراموں میں جدت پیدا کرکے ذرائع ابلاغ کے دوسرے اداروں کا مقابلہ کرنا چاہئے ۔
وہ پیر کو اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے نمائندوں او رتکنیکی عملے کے لئے ریڈیو پاکستان اور ڈوئچے ویلے کے اشتراک سے مقامی رپورٹنگ کے بارے میں دس روزہ تربیتی کور س کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی وژن چینلز کے دور کے باوجودریڈیو پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوئی اور ہم اس کی عظمت رفتہ بحال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان جس انداز میں جدید دور میں داخل ہوا ہے اور اطلاعات کو عام کرنے کے لئے اس سماجی میڈیا کو جس طرح استعمال کیا جا رہا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل مرتضٰی سولنگی نے کہاکہ ریڈیو پاکستان اور ڈوئچے ویلے کے درمیان تعاون کا آغاز 1972میں ہوا اور یہ تعاون کچھ عرصے کے لئے جمود کا شکاررہا۔ تاہم اب ہم دوبارہ ان تعلقات کی تجدید کررہے ہیں ۔
زلزلے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات کے دوران ریڈیو پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو اس دوران پیش پیش رہا اور اُس نے اپنی افادیت ثابت کردی ۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اب محض حالات حاضرہ کے بارے میں خبریں دینے والا ادار ہ نہیں رہا بلکہ اب یہ لوگوں کو سیل فونز ، انٹرنیٹ اور سماجی میڈیا کے ذریعے اطلاعات فراہم کرنے والی جدید ملٹی میڈیا کمپنی بن گیا ہے۔
ڈوئچے ویلے کے تربیت کار Marc Seidel اور Jutta Vom Hofe نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیت کا مقصد شرکاء کو جدید آلات اور طریقے سکھانا ہے
ریڈیو پاکستان

ایک تبصرہ

Leave a Reply

Back to top button