ٹیکنالوجیونڈوز

اپنے کمپیوٹر میں اردو کی تنصیب کریں

احمد دانش
آپ میں سے تو کافی لوگ جانتے ہیں پھر بھی میں یہاں ان دوستوں کے لئے جو نہیں جانتے کہ مائکروسافٹ وینڈوز کے اندر اردو کی تنصیب کے بارے میں ایک ٹیوٹوریل پیش کررہا ہوں یونیکوڈ کی بدولت اب تمام زبانیں کمپیوٹر میں لکھی جا سکتی ہیں۔
سب سے پہلے کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کریں

اردو صوتی کی بورڈ

فولڈر کو انذپ کرکہ سیٹ اپ چلائیں، لو جی اردو کی تنصیب ہوگئی۔
اگر آپ ونڈوز ایکس پی استعمال کرتے ہیں تو طریقہ تھوڑا سا مختلف ہے
ونڈوز ایکس پی میں اردو کیسے لکھتے ہیں۔
desktop-computerسب سے پہلے آپ اسٹارٹ مینیو میں جائیں۔ اس کے بعد کنٹرول پینل میں جائیں
کنٹرول پینل میںRegional and Languagesکو کلک کریں
آپ دیکھیں گے کہ ایک نئی ونڈو کھلے گی
آپ اس میں Install files for complex script and right –to-left languages (including thai) کو منتخب کریں اور Apply کو دبادیں اب آپ ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی ڈسک سی ڈی میں روم میں ڈالیں۔
اس کے بعد آپ کا کمپیوٹر ری اسٹارٹ ہوگا۔
اب اگر آپ صوتی (Phonetic ) کی بورڈ استعمال کرتے ہیں تو یہاں سے ڈائونلوڈ کریں۔
http://cttsol.com/softwares/Keyboards/Urdu/Urdu%20Phonetic%20Keyboard.zip
اب آپ اس فولڈر کو انذپ کرلیں
اب آپ سیٹ اپ فائل کو چلالیں
کی بورڈ انسٹال ہونے کے بعد دوبارہ کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں سے Regional and Languagesکو کلک کرکہ
Details ميں جائیں اور Add کو دبادیں
Input language میں اردو اٹھائیں اور کی بورڈ میں Indus Phonetic Urdu Keyboard کرکہ اوکے پریس کردیں۔
اب اپلائی کریں
آپ دیکھیں نیچے ٹاسک بار میں
اب آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی سپورٹ آگئی ہے۔ اب آپ اردو لکھ سکتے ہیں۔
اب اگلا مرحلہ آپ کہیں سے مائکروسافٹ آفس کی سی ڈی تلاش کرلیں۔
مائکروسافٹ آفس 2003 میں اردو کیسے لکھتے ہیں۔
آپ آفس کی سی ڈی دسک سی ڈی روم میں ڈالیں اور آپ اسٹارٹ مینیو میں جائیں
Microsoft Office-> Microsoft Office Tools میں جا کر مائکروسافٹ آفس2003 لئنگوئجز سیٹنگ منتخب کرلیں اور اردو کو Add کرلیں
اب آپ اوکے کرلیں۔
اب آپ ایم ایس ورڈ میں Right-to-left کو دبائیں اور نیچے ٹاسک بار میں اردو منتخب کریں
اب آپ اردو لکھ سکتے ہیں۔
Urdu
مزید اگر معلومات درکار ہوتو بندہ حاضر ہو
Urdu2

ایک تبصرہ

Leave a Reply

Back to top button