ریڈیو

دوسري ريڈیو روس کانفرنس، 19 نومبر 2011 کو اسلام آباد میں

صدائے روس کی کل پاکستان ریڈیو لسنرز کانفرنس 19 نومبر 2011 کو دن کے 12 بجے پاکستان آرٹس کاؤنسل اسلام آباد میں منعقد ہورہی جس میں ریڈیو روس کے نمائندگان اور پاکستانی سامعین شرکت کریں گے، سامعین کو ریڈیو روس کی جانب سے دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں
پاکستان آرٹس کاؤنسل میریٹ کے عقب میں واقع ہے۔ اسلام آباد سے باہر سے آنے والے لوگوں کے لئے راستے کے حوالے سے گوگل میپ سے استفادہ کیا ہے گیا ہے

جو لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر پاکستان آرٹس کاؤنسل تک جانا چاہیں ان کے لئے چند ہدایات مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ ڈیوو سروس سے آنے والے، ڈیوو سے اتر کر شٹل کے ذریعے کھڈہ مارکیٹ جی 7 اتریں گے وہاں سے پھر ٹیکسی پکڑلیں، ویگن بھی مل سکتی ہے مگر ٹائم زیادہ لگے گا۔ 24 نمبر ویگن بھی ملے گی جو آرٹس کونسل کے قریب اتارے گی، اگر 24 نمبر گاڑی نہ مل سکے تو 120 یا 105 میں بیٹھ کر میلوڈی اتر جائیں وہاں سے پھر 1 نمبر ویگن میں بیٹھ کر سپر مارکیٹ سے اگلے اشارے پر اتر جائیں وہاں سے 10 منٹ کا پیدل سفر
2۔ پیرودھائی پر اترنے والے وہاں سے 24 نمبر ویگن میں بیٹھ جائیں یا 101 گاڑی میں بیٹھ جائیں جوکہ زیادہ لے گی۔
3۔ فیض آباد سے آنے والے 1 نمبر ویگن میں بیٹھ جائیں
4۔ فیصل آباد یا ڈیرہ اسماعیل سے آنے والی چند گاڑیاں اسلام آباد میں اندر جی نائن (کراچی کمپنی) تک آتی ہیں تو کراچی کمپنی سے 120 میں بیٹھ کر میلوڈی اتر جائیں، 105 میں ہرگز سفر نہ کریں بڑا ٹائم لگے گا، کراچی کمپنی سے 104 نمبر گاڑی بھی ملے گی جو ڈائریکٹ ایف 5 تک جاتی ہے مگر گاڑیاں ہوتی ہیں۔ 120 میں سفر کرنے کی صورت میں میلوڈی اتر جائیں وہاں سے 1 نمبر میں بیٹھ جائیں
نقشے میں اے پاکستان آرٹس کاؤنسل کا مقام ہے۔
ہم ورلڈ ڈی ایکسنگ فورم کی جانب سے صدائے روس اسلام آباد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور کانفرنس کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں
[wpgmappity id=”1″]

Leave a Reply

Back to top button