ہزاروں طلباء و طالبات نے سندھ یونیورسٹی کی پری انٹری ٹیسٹ دی
جامشورو: سندھ یونیورسٹی میں اکیڈمک سیشن 2012کے لیے ماسٹرس ، ایم ایس / ایم فل ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے 3864 امیدواروں نے پری انٹری ٹیسٹ دی۔ پری انٹری ٹیسٹ سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹرکے زیر انتظام آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ ٹیسٹ کے موقع پر سندھ یونیورسٹی میں سکیورٹی انتظام سخت کےئے گئے تھے، جبکہ امیدواروں کی سہولت کے لیے حیدرآباد کے مختلف روٹس سے جامشورو کے لیے پوائنٹ بسیں چلائی گئیں۔ طالبات کی سہولت کے لیے علامہ آئی آئی قاضی چوک سے آرٹس فیکلٹی تک خصوصی طور پر علیحدہ پوائنٹ بسیں چلائی گئیں۔ جبکہ امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین کی سہولت کے لیے کئمپس پر جدا بیٹھنے کے لیے انتظار گاہ قائم کیا گیا تھا۔ پری انٹری ٹیسٹ کے موقع پر آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں مختلف کلاس رومز میں ماسٹرس ڈگری پروگرام جبکہ لان میں ایم ایس اور ایم فل پروگرام میں ٹیسٹ دینے والی امیدواروں کے لیے امتحانی بلاک بنائے گئے تھے۔
3864پری انٹری ٹیسٹ دینے والے وامیدواروں میں -2994 امیدوار جن میں -2238 مرد ا ور -756خواتین امیدواروں نے ماسٹرس ڈگر ی پروگرام میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ دی جبکہ -880 امیدوار جن میں -630 مرد اور -250خواتین امیدواروں نے ایم ایس اور ایم فل ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ مین شرکت کی۔ سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر امدا د علی اسماعیلی ، نگراں پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد حسین شیخ ، فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان ، رجسٹرار اختر احمد میمن اور ڈائریکٹر گریجوئیٹ اسٹیڈیز ڈاکٹر محمد رئیس احمد نے ٹیسٹ کے انتظامات کی نگرانی کی۔ ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سینٹرلائیزڈ سائونڈ سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم سے ڈاکٹر امدا د علی اسماعیلی نے امیدواروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ٹیسٹ کے مقاصد اور انتظامات پر روشنی ڈالی۔ ایک سو سوالات پر متعلقہ مضمون، انگریزی اور جنرل نالیج پر مبنی ایم سی کیو ٹائیپ پیپر کے حل کے لیے امیدواروں کو او ایم آر شیٹ مہیا کی گئی۔ یاد رہے کہ سال 2011کے مقابلے میں سال 2012کے لیے 20 فیصد مزید امیدواروں نے ماسٹرس ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے فارم جمع کرائے اور ٹیسٹ میں شرکت کی۔