سندھ یونیورسٹی میں "میڈیا عوام کو گمراہ کر رہی ہے” کے موضوع پر تقریری مقابلہ
جامشورو: سندھ یونیورسٹی کے بیورو آف اسٹئگس کی طرف سے علامہ اقبال شیلڈ کے سلسلے میں ” میڈیا عوام کو گمراہ کر رہی ہے“ کے موضوع پر انٹرڈپارٹمنٹل انگریزی میں تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ تقریری مقابلے کا پروگرام شیخ ایاز آڈیٹوریم آرٹس فیکلٹی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریر ی مقابلے میں 19 طلبہ و طالبات نے موضوع کے حق میں جبکہ 7طلبہ و طالبات نے موضوع کے خلاف تقاریر کیں۔ ججوں کے فیصلے کی روشنی میں بی ایس پارٹ دوم اکنامکس شعبے کے منصور علی سومرو نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، بی ایس پارٹ اول انگریزی شعبے کی مس فضا اقبال پنھور نے دوسری جبکہ کامرس شعبے کے پہلے سال کے عامر علی کھڑو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سندھ یونیورسٹی کئمپس میرپورخاص کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی نے ڈبیٹ میں حصہ لینے والوں کو سراہا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔ڈاکٹر امد اد اسماعیلی نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کی طر ف سے طلبہ کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کے اچھے مواقع فراھم کےئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تدریس کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی نشونما اور ان میں اعتماد پید اکرنے کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیئے کہ پڑھائی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑہ چڑھ کے حصہ لیں۔
بیورو آف اسٹئگس کے صلاحکار پروفیسر محمد یوسف پردیسی اور ڈائریکٹر اسٹئگس مس حنیفہ قاضی نے اس موقع پر اسٹئگس کی طرف سے منعقد ہونے والے غیر نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ پروفسیر پردیسی نے کہا کہ اسٹئگس کی طرف سے طلبہ کے لیے منعقد ہونے والی غیر نصابی سرگرمیوں کے ایک سالانہ چارٹ چھپوایا گیا ہے۔ جس کے تحت پروگرام منعقد کےئے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ کو سراہا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو 2500 روپے ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1500 روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1000روپے کیش ایوارڈ دیا۔