ادبیات

سولہ نومبر کو پٹنہ (بہار) میں آل انڈیا مشاعرہ

کامران غنی، نئی دہلی
Mushairaپٹنہ : بزم اردو عالم گنج پٹنہ کے زیر اہتمام اردو شعرو ادب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالم گنج پٹھان ٹولی (لاہوری کے باغ) میں16 نومبر بدھ کو اور پھر 17 نومبر جمعرات کو بی بی پور درگاہ (کاکو) جہان آباد میں ایک شاندار آل انڈیامشاعرہ کے انعقاد کی تیاریاں زور شور سے چل رہی ہیں ۔ ڈی ایکس ٹائمز اسلام آباد کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بزم اردو کے سکریٹری جلال کاکوی نے بتایا کہ ان دونوں مقامات پر آل انڈیا مشاعرہ کے انعقاد کے لیے پٹنہ کے میئر جناب افضل امام کا بھر پور تعاون بھی حاصل ہے ۔ اس شاندار تاریخی مشاعرہ میں منور رانا، راحت اندوری، اقبال اشعر (دلّی) ،عزم شاکر ی (ایٹا)، نعیم اختر برہان پوری (برہان پور) خواجہ جاوید (الہ آباد) شکیل اعظمی (اکبر آباد) ، دلشاد نظمی (رانچی) ، عروسہ عرشی (کلکتہ) ، رخسار بلرام پوری (بلرام پور)، سجاد جھنجھٹ، (رڑکی) اور ابرار کاشف کی شرکت یقینی ہے ۔ ان کے علاوہ کئی دوسرے بیرونی اور مقامی شعراءکرام اس تاریخ ساز آل انڈیا مشاعرہ میں شرکت کریں گے۔ مشاعرہ سے متعلق تفصیلی پروگرام جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Back to top button