کاروباز

آئندہ سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1050 روپے فی من اچھا قدم ہے۔ ماہرین معاشیات

Wheat twoاسلام آباد : آئندہ سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1050 روپے فی من کو تجزیہ کاروں نے اچھا قدم قرار دیا ہے، اس قیمت سے ملک میں آٹے کی قیمت بھی مستحکم رہے گی۔ مختلف زرعی اور ماہرین معاشیات نے حکومت کے اس فیصلے کو ایک اچھا قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مشکلات اور آٹے کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے خدشات اب خودبخود دور ہو سکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد کسانوں کو بروقت کھاد فراہم کی گئی تو نتائج مزید بہتر ہو جائیں گے۔ گہیوں کی کاشت پر اضافی اخراجات کو پاسکو برداشت کرے گی، یہ فیصلہ بھی قابل ستائش ہے۔ ماہرین نے کہا کہ رواں سیزن میں کاشت کاروں کو 10 لاکھ ٹن کھاد کی ضرورت ہوگی، جس کو دسمبر تک پورا کرنے کے فوری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

Leave a Reply

Back to top button