کاروباز
گندم کی فصل میں تاخیرکے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ ذوالفقار یوسفانی
کراچی: سندھ آباد گار ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار یوسفانی نے کہا ہے کہ صوبے میں گنے کی کرشنگ مکمل طور پر شروع نہ ہونے سے گندم کی فصل میں تاخیر ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں، اب تک سندھ کی 32 میں سے صرف 3 ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں شوگر ملوں کے اندر کرشنگ شروع کرنے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رکھی ہیں جس پر حکومت کو نوٹس لینا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل گندم کی بوائی کا بہترین وقت ہے جو تیزی سے گزر رہا ہے اور گندم کی بوائی داؤ پر لگ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی شدت سے بوائی پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور اس سے گندم کا پیداواری ہدف متاثر ہو سکتا ہے۔