اسپیکرکی رولنگ کوکسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا۔ فیصل کریم کنڈی
ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے متعلق قومی اسمبلی کی سپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ آئین وقانون کے مطابق ہے۔اسپیکرکی رولنگ کوکسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا۔اپوزیشن حکومت کی مقبولیت سے خائف ہوچکی ہے۔دواداروں کے درمیان ٹکراؤچاہتی ہے۔اورتیسری قوت کوبرسراقتدارلاناچاہتی ہے۔الیکشن2013ء میں ہونگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلزسیکرٹریٹ میں میڈیاکے نمائندوں اورپارٹی ورکرزسے کیا۔ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی ہرصورت قائم رکھیں گے۔اپوزیشن کوسپیکرکی رولنگ کااحترام کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی شخصیات کی بجائے اداروں کومضبوط کرناچاہتی ہے۔اگرکسی کووزیراعظم پراعتراض ہے تواسکاجمہوری طریقہ یہ ہے کہ وہ عدم اعتمادکی تحریک لائیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہوئے تون لیگ کواپنی حیثیت کاپتہ چل جائیگا۔انہوں نے کہاکہ سرائیکی صوبہ کے قیام اورڈیرہ اسماعیل خان وٹانک کواس میں شامل کرنے کیلئے بحیثیت عوامی نمائندہ اسکے لئے ایوان میں مضبوط موقف کے ساتھ دفاع کررہاہوں۔جس وقت قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبہ کے حوالے سے قرارداداسمبلی میں منظورہورہی تھی اس وقت میں صدارت کررہاتھا۔جس پرمیں فخرکرتاہوں۔ڈیرہ اسماعیل خان وٹانک کے بغیرسرائیکی صوبہ قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن اورمولانالطف الرحمن سرائیکی صوبہ اورڈیرہ اسماعیل خان وٹانک کواسکاحصہ بنانے کیلئے گول مول بیانات دیکرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔اس بارے مولانابرادران اپناموقف کھل کرعوام کے سامنے لائیں۔پیپلزسیکرٹریٹ میں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اورانکوموقع پرحل بھی کیا۔بعدازاں انہوں نے سینئرصحافی محمدیٰسین قریشی کے بھائی خلیل قریشی کی وفات پرمحمدیٰسین قریشی اورانکے خاندان کے افرادسے اظہارتعزیت کیلئے انکی رہائشگاہ پرگئے اورفاتحہ خوانی کی