پشاور

پارا چنار ، مسافر کوچ پر لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں فائرنگ ، تین افراد جاں بحق

پارا چنار(آن لائن)پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پر لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں فائرنگ تین افراد جاں بحق 9 زخمی زخمیوں میں دو خواتین شامل ہیں واقعہ کیخلاف طوری بنگش قبائل نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ پارا چنار سے اٹھارہ سواریاں لیکر پشاور کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں مسلح دہشتگردوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق نو زخمی ہوگئے زخمیوں میں دو خواتین شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں عابد حسین اور افتخار حسین شامل ہیں ۔ پولیٹیکل ایجنٹ کرم شہاب علی شاہ کے مطابق واقعہ کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بارود سمیت گرفتار کرلیا ہے پی اے کرم کے مطابق وتیزے قبائل کے تمام مراعات کو بند کردیا ہے جبکہ حدود ذمہ داری کے تحت متعدد افراد بھی گرفتار کرلئے ہیں

Leave a Reply

Back to top button