کراچی

پورٹ قاسم کے قریب خوردنی تیل کے جہازکو ڈوبنے سے بچالیا گیا

پورٹ قاسم کے قریب خوردنی تیل کا جہاز ڈوبنے سے بچالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گلف اسیزنامی جہازسری لنکاسے شارجہ جارہاتھا،جہاز کا انجن خراب ہونے کے باعث ڈوبنے کا خدشہ تھا۔ پورٹ قاسم آپریشن ڈپارٹمنٹ جہاز کو ٹگ بوٹس کے ذریعے بندرگاہ تک لائے۔ اس طرح خوردنی تیل کے جہاز کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔ذرائع کے مطابق جہاز کا انجمن صحیح ہونے کے بعد دوبارہ شارجہ روانہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Back to top button