پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پیٹرولیم کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کریا
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پیٹرولیم کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کریا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ہاؤس میں بلوچستان سے آئے ہوئے ڈاکٹرس کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے مسائل تین بی ہیں یعنی بجلی، بلوچستان اور بمبارمینٹ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتی کم ہورہی ہیں جبکہ پاکستان میں بڑہ رہی ہیں، اس نے مزید کہا کہ اس وزیر اعظم اور فناس منسٹر ملک سے باہر ہیں تو کس طرح نرخوں میں اضافے کی سمری پر دستخط ہوگئے، انڈیا نے تو پیٹرول پر 7 روپے قیمت کم کی ہے مگر پاکستان میں اضافہ کیا ہے، اس نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے پیٹرولیم کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ سے منسلک ہیں اب جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہورہی ہیں تو کس بنیاد پر پاکستان میں قیمتیں بڑہائی جارہی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ قیمتیں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بنیاد پر بڑائی جارہی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔
بلوچستان کے حوالے سے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم بلوچستان کے درد کو سمجھتے ہیں ، وفاقی حکومت بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، پاکستان مسلم لیگ ق بلوچستان میں زلزلے کے بعد سب سے پہلے پہنچ چکی ہے اور آوران میں متاثرین کے بحالی کے لئے کوشاں ہے۔ مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مالک ایک شریف آدمی ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
اس موقع پر بلوچستان سے آئے وفد نے مسلم لیگ ق کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔