قمبر
شہدادکوٹ: جسقم رہنماء پر قاتلانہ کا مقدمہ نہ درج کرنے کے خلاف مظاہرہ
شہدادکوٹ میں جسقم کی جانب سے عرضی بھٹو کے رہنماء حاجن لانگاہ پر قاتلانہ حملہ اور ان پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔مظاہرین نے ذولفقار مگسی،سکندر سومرو،بچل باغی اور دیگر کی قیادت میں کوٹوموٹو چوک پر علامتی بھوک ہڑتال کی۔اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سجاول جونیجو تھانہ کی پولیس جسقم عرضی بھٹو کے رہنماء حاجن لانگاہ پرحملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی۔بلکہ الٹا جسقم رہنماء پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔جو کہ بڑی ناانصافی ہے۔انہونے مطالبہ کیا کہ قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے اور بلا جواز جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے پولیس عملداروں کے خلاف کاروائی کر کے متاثر رہنماء کو انصاف فراہم کیا جائے۔بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا۔