قمبر
شہدادکوٹ میں جئے سندہ متحدہ محاذ کی جانب سےشٹر بند ہڑتال کی گئی
اردو ٹوڈے، شہدادکوٹ
شہدادکوٹ میں جئے سندہ متحدہ محاذ کی جانب سے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف شٹر بند ہڑتال کی گئی۔ہڑتال کے باعث شاہی بازار، ریشم گلی،کوٹوموٹو چوک، جمع کھرل چوک سمیت دیگرچھوٹے بڑے کاروباری مراکزبند رہے، ہڑتال کی وجہ سے ٹریفک معمول سے کم رہی،جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے شہر کے اہم راستوں،گلیوں،چوراہوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعنیات کردیئے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسمم کے رہنمائوں سہیل بھٹی،فیاض مگسی اور دیگر نے کہا کہ وہ سندہ کے خلاف کوئی آرڈیننس قبول نہیں کرینگے اور تحفظ پاکستان آرڈیننس سندہی قوم کے وجود پر وار ہے۔انہون نے کہا کہ وہ سندہ دشمن فیصلوں کے خلاف مذاہمت کرتے رہینگے۔