شہدادکوٹ:11 مئی کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے، میر غیبی خان مغیری
اردو ٹوڈے، شہدادکوٹ
(ن) لیگ رہنماء میر غیبی خان مغیری نے کہا ہے کہ 11مئی کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے۔اپنی شہدادکوٹ کی رہائشگاہ پر عید ملن پارٹع سے خطاب کرتے ہوئے غیبی خان مغیری نے کہا کہ سندھ کے لوگ اب بیدار ہو چکے ہیں
بلدیاتی انتخابات میں ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کو بری شکست نصیب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 10جماعتی اتحاد اور قومپرست انکے ساتھ ہیں۔وہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدواروں کے مد مقابل امیدوار کھڑے کر کہ لیٹروں کا صفایا کر دینگے۔غیبی خان مغیری نے کہا کہ عوام کی بیداری کا وقت آگیا ہے وہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ دھرتی کے خلاف سازش کرنے والوں کو مسترد کر کے کرپٹ سیاستدانوں سے اپنے جان چھڑالیں۔تقریب میں ایس ٹی پی مرکزی رہنماء حیات تنیو،جسم کے مرکزی رہنماء حبدار میر جت،ممتاز علی چانڈیو،حمل خشک،حاجی خان بھٹو سمیت مختلف برادری کے نیک مزدوں،سیاسی سماجی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہر یوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔