میرپورخاص

میرپورخاص: ناجائز تعلقات سے انکار پر ہندو لڑکی قتل

میرپورخاص (بیورورپورٹ ) دوستی نہ رکھنے پر زمیندار نے نوجوان ہاری لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جوابدار فرار

نوجوان ہندو لڑکی قتل،
نوجوان ہندو لڑکی قتل،

ہوگیا۔ شادی پولیس پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عبدالرشید چانڈیو نے ایوان صحافت کی ٹیم کو بتایا کہ جوابدار خادم شر نے نوجوان ہندو لڑکی کپو کولہی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خادم شر مقتولہ لڑکی کپو کولہی کے ساتھ ناجائز رشتے (دوستی) کے لئے کافی عرصے سے بلیک میل کررہا تھا لڑکی کے مسلسل انکار پر آج بلوچ آباد کے قریب نجی اسپتال میں مقتولڑکی علاج کے لئے آئی تو جوابدار نے اسے اغوا کرنے کے بعد بلوچ آباد سے تھوڑا دور بھورو اسٹاف پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد جوابدار فرار ہوگیا۔ پولیس نے جوابدار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کپو کولہی انکا والد ویرجی کولہی جوابدار کے پاس ہاری تھےجوابدار کی جانب سے مسلسل دوستی کے لئے تنگ کرنے کے بعد ہاری خاندان وہاں سے ہجرت کرکے چلا گیا جس کے بعد جوابدار نے انکا تعاقب کیا اور آج موقع دیکھ کر شریمتی کپو کولہی کو قتل کردیا

Leave a Reply

Back to top button