کوئٹہ

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، سرکاری نتائج کا اعلان

Election-Commission-of-Pakistan1کوئٹہ(آئی ایم آئی )صوبائی الیکشن کمشنر سلطان بایزید نے پولنگ کے سات دن کے بعد بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 7190نشستوں میں سے 2544 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے4036 سیٹوں پر پولنگ ہوئی۔ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 2675 آزاد امیدوار جیتے۔ سیاسی جماعتوں میں جے یو آئی فضل الرحمان گروپ 964 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔ محمود اچکزئی کی پشتون خواہ میپ 765 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ وزیر اعلی ڈاکٹر عبدل مالک کی نیشنل پارٹی 562 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ مسلم لیگ نون 472 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکی ۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ میئر و ڈپٹی میئرز سمیت مخصوص نشستوں پر انتخاب ضمنی الیکشن کے بعد ہو گا۔

Leave a Reply

Back to top button