کاروباز

سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کارجحان

Vegetables1 (640x294)کراچی(آئی ایم آئی ) گزشتہ کئی روز سے سبزی کی سپلائی بہتر ہونے کے سبب سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے جس سے روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتوں میں ہول سیل اور ریٹیل سطح پر قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہجہاں کے مطابق اس وقت سبزیوں کی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت ہول سیل قیمتوں میں 20 سے 25 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے، اس وقت آلو کی ہول سیل قیمت 20 سے 25 روپے،پیاز 25 سے 30 روپے اور ٹماٹر 25 سے 30 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمت میں کمی آگئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹماٹر کی یومیہ کھپت 5 سو ٹن ہے ،پیاز کی یومیہ کھپت 18 سو ٹن اور آلو کی کھپت تقریبا 2700 ٹن ہے جبکہ اندرون ملک سے سبزیوں کی سپلائی اچھی ہونے سے شہر کی ضروریات پوری کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button