کاروباز

ویزے کے اجرا میں تاخیر، 30 بھارتی کمپنیاں کراچی نہ پہنچ سکیں

indo-pakکراچی(آئی ایم آئی ) نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ویزے کے اجرا میں تاخیر کے سبب 30سے زائد بھارتی کمپنیاں کراچی نہیں پہنچ سکیں ۔نمائش منعقد کرنے والے بھارتی ادارے فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ دشواریوں کے باوجود دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے لیے پرامید ہیں۔ بھارتی آفیشلز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی بھارت سے بہترتعلقات کی پالیسی کے باعث بھارتی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا تاہم ویزا کے حصول میں دشواری کے سبب کمپنیوں کی بڑی تعداد شرکت نہ کرسکی۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے نمائش سے 45روز قبل درخواستیں طلب کی تھیں، کراچی میں ہونے والی نمائش میں شرکت کے لیے 60بھارتی کمپنیوں نے ویزے کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں جنہیں نمائش سے 3روز قبل ویزے جاری کیے گئے، ویزے کے لیے دی جانے والی دوسری فہرست میں شامل تمام کمپنیوں کی درخواستیں مسترد کردی گئیں، بیشتر کمپنیوں کے نمائندوں کو صرف کراچی کے لیے 5روز کا ویزا 10دسمبر کی شام کو جاری کیا گیا، جس کی مدت نمائش کے اختتامی روز 15دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔اس طرح نمائش میں شریک کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بھارتی آفیشلز کے لیے بھی 5 روز کا ہی ویزا جاری کیا گیا جس سے نمائش کے انتظام کے لیے آنے والے آفیشلز کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Back to top button