صحت و زندگی

پنجاب:مزید 17 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

dengue_7لاہور(آئی ایم آئی ) پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سترہ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے،رواں برس صوبے میں ابتک متاثرہ افراد کی تعداد دوہزار چھ سو تیرہ ہو چکی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی رپورٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،کمیٹی تشکیل دی گئی ہیجو آئندہ برس موثر رپورٹنگ کرے گی تاہم صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سترہ افراد ڈینگی وائرس میں مبتلاہوئے ،جن میں لاہور سے پندرہ،راولپنڈی اور سیالکوٹ سے ایک ایک مریض شامل ہے رواں برس متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دوہزار چھ سو تیرہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ستائیس افراد انتقال کرچکے ہیں،ابتک مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں سے دوہزار پانچ سو بتیس متاثرہ افراد صحت یاب ہوکر گھروں میں جاچکے ہیں اوراکیاسی افراد کو ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھیالیس مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button