کاروباز
یورپی یونین پاکستان سے تجارتی توازن بہتربنائے،ایف پی سی سی آئی
لاہور(آئی ایم آئی ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر اظہر سعید بٹ نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں شامل ممالک سے پاکستان 10ارب ڈالر سے زائد کی اشیا درآمد کرتا ہے جبکہ یہ ممالک پاکستان سے 6ارب ڈالر کی امپورٹ کرتے ہیں، یورپی یونین کو درآمد و برآمد کے اس واضح فرق کو کم کرنے کیلیے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔انہوں نے اس حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے پہلے پاکستانی ایکسپورٹرز کو 3 سے 10فیصد تک اضافی ڈیوٹی ادا کرنی پڑتی تھی۔