لودھراں

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی عمران خان کی حمایت کر دی

yousuf-raza-gilani543لودھراں(آئی ایم آئی )سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عمران خان اور پیپلزپارٹی کا ایجنڈا ایک ہے ، اور مسائل کے حل کے لیے وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا۔ یوسف رضا گیلانی کاکہناتھا کہ ان کے دور میں گندم اور چاول برآمد ہوتا تھا ، آج درآمد کیا جارہا ہے ، انھوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پیپلز پارٹی خصوصا آصف علی زرداری کا بہت بڑا کارنامہ ہے، اسے مکمل ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Back to top button