کاروباز
پاکستان نے مقررہ وقت پر گیس نہ لی تو ہرجانے کا مطالبہ کریں گے،ایران
تہران(آئی ایم آئی ) ایران نے گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پاکستان کو دیا جانے والا 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ منسوخ کردیا۔ایرانی وزارت پٹرولیم کی ویب سائٹ پر جاری بیان نائب وزیر پیٹرولیم علی ماجدی نے کہا ہے کہ پاکستانی علاقے میں پائپ لائن کی تعمیر ایران کی ذمے داری نہیں تھی اور نہ اس کے پاس منصوبے کیلئے رقم ہے، پاکستان آئندہ سال کے اختتام تک گیس لینے میں ناکام رہا تو ایران ہرجانے کا مطالبہ کرے گا، سابق صدراحمدی نژاد کے دور میں یہ منصوبہ شروع ہوا تو پاکستان کو قرض دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پاکستان کو 2 ارب ڈالر درکار جبکہ ایران پر عائد تجارتی پابندیوں کی وجہ سے قرضے کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔