اسلام آباد

موجودہ حکومت سے جمہوریت کو خطرہ ہے: مولا بخش چانڈیو

مولابخش چانڈیو
مولابخش چانڈیو

اسلام آباد(آئی ایم آئی )امن وامان کی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا آغاز ہی ناکامی سے ہوا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والے ہی اب مسئلہ پانچ سال میں حل کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ سینیٹر افرا سیاب خٹک کا کہنا تھا کہ فاٹا میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو رہے کیا وہ پاکستان کا حصہ نہیں۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صدر فاٹا کے حالات کا نوٹس لیں اور بہتری کیلئے اپنے اختیارات استعمال کریں۔ راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ صدر فاٹا کی صورتحال سے ناواقف نہیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایوان کو بتایا کہ صوبے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ریلوے اراضی وزارت کو واپس نہیں کر رہے۔

Leave a Reply

Back to top button