اسلام آباد
خبیرپختونخوا اسمبلی پر دھاندلی کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا،پرویز خٹک
اسلام آباد(آئی ایم آئی ) وزیراعلی خیبر پختوانخوا پرویز خٹک کہتے ہیں کہ خبیر پختونخوا اسمبلی پر دھاندلی کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا، اگر کوئی خیبر پختوانخوا اسمبلی پر دھاندلی کا الزام لگائے تو سارے حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ وہ خیبر پختوانخوا اسمبلی نہیں توڑیں گے، ارکان خیبر پختوانخوا اسمبلی کا استعفی زیر غور نہیں۔ خبیر پختوانخوا اسمبلی پر دھاندلی کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا،اگر کوئی خیبر پختوانخوا اسمبلی پر دھاندلی کا الزام لگائے تو ہم سارے حلقے کھولنے کیلئے تیار ہیں۔