لاہور

تحفظ پاکستان بل کی منظوری نیک شگون ہے،پرویزرشید

Parvez Rasheedلاہور(آئی ایم آئی )پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری جو کچھ کررہے ہیں اس کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق نہیں۔وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ پارلیمنٹ سے تحفظ پاکستان بل کی منظوری دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کیلئے نیک شگون ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ پارلیمنٹ نے یہ ثابت کردیاہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور سیاسی قوتیں متحد ہیں۔ وزیر نے امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹ قومی اہمیت کے دوسرے معاملات پر بھی اسی جذبے کا مظاہرہر کرے گی۔لاہور میں طاہر القادری کی نیوز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری جو کچھ کررہے ہیں اس کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کینیڈا کے شہری اور جمہوریت مخالف شخصیت ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قادری کے نام نہاد انقلاب کی شیخ رشید قیادت کررہے ہیں اور گجرات کے چوہدری اس کی حمایت کررہے ہیں جو کہ یقینا ناکام رہے گا۔

Leave a Reply

Back to top button