پشاور

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 13 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 13 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 13 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

راولپنڈی(آئی ایم آئی) شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 13 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 7 ٹھکانے نے تباہ کردیئے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کی کمین گاہوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت غیر ملکی دہشتگردوں کی ہے۔بمباری کے نتیجے میں دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں بویا اور دیگان غیر ملکی دہشتگردوں کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ غیر ملکی بھی دیگان میں ہی مارے گئے ہیں

Leave a Reply

Back to top button