ہنگورجہ

وومین ایکشن فورم سندھ اور عورت فائونڈیشن کے وفد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی

اردو ٹوڈے، ہنگورجہ

وومین ایکشن فورم سندھ اور عورت فائونڈیشن کے وفد نے روبینہ چانڈیو کی سربراہی میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی
وومین ایکشن فورم سندھ اور عورت فائونڈیشن کے وفد نے روبینہ چانڈیو کی سربراہی میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی

رسول آباد میں پریل میمن کے گھر میں لوٹ مار کرنے کے بعد چار خواتین کے ساتھ اجتمائی آبروریزی کے واقعے کے بارے میں معلومات لینے کے لئے وومین ایکشن فورم سندھ، عورت فائونڈیشن اور پربھات وومینز ڈولپمنٹ سوسائٹی کی ٹیم نے روبینہ چانڈیو، مراد پندرانی، جمال کالادی اور صائمہ بلوچ کی سربراہی میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ مذکورہ واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی خیرپور عثمان غنی، متاترہ خاندان کے وکیل نثار بھنبرو اور اس معاملے کے بارے میں جدوجہد کرنی والی کمیٹی کے ارکان سے معلومات لی۔
ٹیم نے اس افسوسناک واقعے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے پیچھے جتنے بھی طاقتور عناصر ہوں ان کو معاف ہرگز نہ کیا جائے۔ انہوں نے سندھ کی سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے کی مذمت کریں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مہیا ہوسکے۔

Leave a Reply

Back to top button