خیرپور

سندھ دھرتی عظیم صوفی بزرگان دین کی دھرتی ہے، قائم علی شاہ

اردو ٹوڈے، خیرپور

سندھ دھرتی نے عظیم صوفی بزرگوں اور شاعروں کو جنم دیا ہے، قائم علی شاہ
سندھ دھرتی نے عظیم صوفی بزرگوں اور شاعروں کو جنم دیا ہے، قائم علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی نے عظیم صوفی بزرگوں اور شاعروں کو جنم دیا ہے بزرگوں کی دی گئی تعلیم اور درس میں امن بھائی چارے ،محبت اور مذہبی رواداری کاپیغام سمایا ہوا ہے جو ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے جبکہ سندھ دھرتی نے عظیم صوفی بزرگوں سمیت عظیم سیاسی رہنما بھی پیدا کئے ہیں جن کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے آج ہم عوام کی معاشی بہتری اور سماجی ترقی کے لئے خدمت کررہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار درازہ شریف میں حضرت سچل سرمست کے 193 ویں عرس کے افتتاح کے بعد محفل سماع ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ حضرت سچل سرمست کے عقیدت مند اور مرید پوری دنیا میں ہیں اور خاص طور پر ہندوستان میں بہت زیادہ ہیں جو ہر سال حضرت سچل سرمست کی عقیدت کی وجہ سے آتے ہیں جبکہ ماضی میں ان کی تعداد بہت زیادہ ہوتی تھی اب ویزے کی مشکلات کے باعث تعداد کم ہوگئی ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے جوانی میں سچل اکیڈمی کی بنیاد رکھی جب عرس کے موقع پر رحیم بخش ،کہانی کار نسیم احمد کھرل،ھادی بخش لاڑک اور دیگر ادیب و شاعر شامل ہوتے تھے اس وقت سچل مشاعرو،ملاکھڑواور ادیبوں کی جانب سے مقالے پیش کئے جاتے تھے اور شاعروں کو پابند کیا جاتا تھا کہ وہ سچل کے حوالے سے شاعری کریں اس کے بعد سچل اکیڈمی کو تبدیل کرکے سچل یادگار کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے زیر انتظام اب عرس کے تمام تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کا اثر اور سیاست کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سندھ کے سپوتوں اور سیاستدانوں نے دنیا بھر میں سندھ کا نام روشن کیا جن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹوواضح مثال ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف عبدالحسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور ان کا امن کے پیغام کو مختلف زاویوں سے پھیلایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے سچل سرمست پر محکمہ اوقاف کی جانب سے ریسٹ ہاؤس کی بحالی کا کام شروع کیا جارہا ہے جبکہ محکمے کی جانب سے صوبے میں 85 مختلف مزاروں اور درگاہوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اس موقع پر درگاہ حضرت سچل سرمست کے گادی نشین کے فرزند پیر عبدالحق فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ کے ماسٹر پلان کے 100 ملین روپے کی اسکیم کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائے اس موقع پر سچل سرمست یادگار کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا کہ درگاہ سچل سرمست کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے 100 ملین روپے کی اسکیم کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ سندھ نے رکھا ہے جبکہ ماضی میں بھی حکومت سندھ کی جانب سے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں جس میں سچل سرمست ریسٹ ہاؤس ، سچل کمپلیکس ،محفل سماع ہال سمیت ڈیول کیئرج روڈ اور ملاکھڑا اسٹیڈیم شامل ہیں اس سے قبل وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے مزارپر چادر چڑھاکر 193 ویں عرس اور دیگر تقریبات کا افتتاح کیااس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف عبدالحسیب ، ایم پی اے نعیم احمد کھرل، ڈاکٹر مہرین بھٹو، پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی،پیر عبدالحق فاروقی، سیکریٹری اوقاف محمد رمضان اعوان، سیکریٹری ثقافت اعجاز احمد میمن، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی سکھر جاوید عالم اوڈھو، چیئرمین سچل سرمست یادگار کمیٹی ڈی سی خیرپور منور علی مٹھانی اور دیگر متعلقہ آفیسرز اور پارٹی رہنما و کارکنان موجود تھے اس موقع پر سچل یادگار کمیٹی کی جانب سے مختلف صنفوں پر مختلف ادیبوں ، شاعروں،سگھڑ،ملھ پہلوان،گلوکاروں، فنکاروں ،صوفی راگیوں،کارکن اور لائف ٹائم اچیومنٹ اور دیگر ایوارڈ دیئے گئے حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے خاص شمارہ صوفی سرمست رسالہ تقسیم کیا گیا۔

Leave a Reply

Back to top button