خیرپور

وکلاء نے جمہوریت کی بحالی کے لئے بھرپور جدو جہدکی ہے ۔وزیر اعلی سندھ

اردو ٹوڈے، خیرپور

وکلاء نے جمہوریت کی بحالی کے لئے بھرپور جدو جہدکی ہے ۔وزیر اعلی سندھ
وکلاء نے جمہوریت کی بحالی کے لئے بھرپور جدو جہدکی ہے ۔وزیر اعلی سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اور بہتر عدالتی نظام کے لئے بھرپور جدو جہد کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت سمیت عدالتی اداروں کی مضبوطی کے لئے جدو جہد کرنے والوں کا ساتھ دیا ہے جبکہ وکلاء نے معاشرے میں شعور بیدار کرکے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور بار کونسل کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی معاشی اور سماجی بہتری کے لئے کام کیا ہے جبکہ آئینی تقاضوں کے تحت لاکھوں بے روزگاروں کی صلاحیت اور ضرورت کے مطابق روزگار فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئلے کے ذخیرے کی بات مخالفین کو پسند نہیں آرہی لیکن پھر بھی پیپلز پارٹی صوبے کی معاشی پروگرام کو بڑھانے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں 9 نئی یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں جن میں سے کچھ میڈیکل اور کچھ جنرل یونیورسٹیاں ہیں انہوں نے کہا کہ لیاری جیسے پسماندہ علاقے میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی قائم کی گئی ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماضی میں کچھ وڈیروں اور سرداروں کی سوچ لڑکیوں کو تعلیم دینے کے خلاف ہوتی تھی لیکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کو سیاسی اور تعلیمی شعور دیا کل مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے مقابلے میں طالبات کی تعداد زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور بہتر امن و امان کی صورتحال کے لئے ہمیں معاشرے میں شعور بیدار کرنا ہوگا جو بہتر تعلیم سے مشروط ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں 7 سے 9 ہزار پرائمری اسکول بند تھے اب کتنے ہی بند اسکولوں کو کھولا گیا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے پرائمری تعلیم کی بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جارہی ہیں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن ان کی شکایت ہے کہ پرائمری اسکولوں میں فرنیچر، باتھ روم اور بلیک بورڈ کی کمی ہے ان شکایات کے ازالے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پرائمری تعلیم کی بہتری کے لئے عالمی بینک کی جانب سے 400 ملین ڈالر دیئے جارہے ہیں جو ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی کے باعث واپس لئے گئے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور ان کی بہتر حکمرانی کی وجہ سے وہی رقم قسطوں کی صورت میں مل رہی ہے جو تعلیم کی بہتری کے لئے خرچ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے صوبے میں 120 جدید سہولتوں سے آراستہ پرائمری اسکول کھولے جارہے ہیں ۔
حال ہی میں امریکی سفیر کے ساتھ خیرپور کے قریب کوڑہ گوٹھ میں پرائمری اسکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے جو ایک شاندار اور خوبصورت عمارت تعمیر ہورہی ہے جس کی خوبصورتی دیکھ کر بچے شوق سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے زیادہ سے زیادہ نوکریاں دی ہیں اور بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا ہے جبکہ سندھ رورل سپورٹ پروگرام کے تحت یونین کونسل سطح پر غربت گھٹانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے اور بے نظیر بھٹو شہید انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لاکھوں غریب اور بے سہارا عورتوں کی مالی مدد کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو سہید یوتھ پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو 400 وظیفے کے ساتھ مختلف ٹریڈز میں تربیت دی کر روزگار کے قابل بنایا جارہا ہے جبکہ اسی طرح کے پروگرام پنجاب حکومت اب شروع کررہی ہے پر پیپلز پارٹی کی حکومت گزشتہ حکومتی دور اور اب صوبے میں کتنے ہی نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز میں اس قسم کی تربیت اور پیٹرولیم اور گیس کی ایکسپولریشن کے لئے نوجوانوں کو تربیت دی جارہی ہے جو اب روزگار سے لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی 65 فیصد آبادی کا گزر سفر زراعت سے وابستہ ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے زراعت کے شعبے میں بہتری کے لئے بہتر کوششیں کررہی ہے اس سلسلے میں چائنہ سے چاول کی ہائبرڈ لیا گیا ہے جو لاڑکانہ کے آبادگاروں نے بویا ہے جس سے فی ایکڑ 80 سے 100 من اضافہ کرے گا ماضی میںآبادگار صرف ایسی پیداوار کے خواب دیکھتے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہمیشہ زراعت سے وابستہ افراد کی مدد کرتی آئی ہے اان آبادگاروں کو حکومتی سبسڈی کے تحت ٹریکٹر،تھریشر اور دیگر زرعی آلات کی فراہمی بھی کی گئی ہے اور آبادگاروں کے لئے اس سال 7 لاکھ روپے کے ٹریکٹر پر تین لاکھ روپے حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جارہی ہے جبک غریب عورتوں کو پیپلز پارٹی کی جانب سے 25,25 ایکڑ زمین بھی دی جارہی ہے جبکہ آج کل زرعی زمین فی ایکڑ کتنی مہنگی ہے لیکن پھر بھی غریب عوام خاص طور پر عورتوں کی معاشی ترقی دلانے کے لئے ایسے کتنے ہی موقع فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ صوبہ زراعت کے لحاظ سے سرسبز ہے ادھر کی مصنوعات اور میوے ملکی اور غیرملکی سطح پر پسند کئے جاتے ہیں حال ہی میں یورپی یونین کے مشترکہ مقرر ہونے والے سفیر سے ملاقات ہوئی جنہوں نے بتایا کہ سندھ صوبے کے آم ان کو بہت پسند ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور بار کونسل کے لئے 15 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان کیا جبکہ پریکٹس کرنے والے ہوشیار وکلاء کو فی کس 500,500 گز کے پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے40 لاکھ روپے کی لاگت سے خیرپور ڈسٹرکٹ بار کی عمارت کے قریب بے نظیر بھٹو ایکسٹینشن ہال کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا اس موقع پر خیرپور بار کونسل کے صدر شفقت مہیسر خطبہ استقبالیہ دیا اور بار کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کراچی شفیع محمد چانڈیو نے سپریم کورٹ بار کونسل اسلام آباد کے صدر کی جانب سے ان کو سپریم کورٹ بار میں خطاب کرنے کی دعوت بھی دی تقریب میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سکھر لیاقت علی شر ، پراسیکیوٹر جنرل شیر محمد شیخ ، پیپلز لائر فورم کے صدر منظور حسین لاڑک نے بھی شرکت کی ۔جبکہ اس قبل سرکٹ ہاؤس خیرپور میں پیپلز پارٹی خیرپور سٹی کے صدرڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو اور ڈپٹی کمشنر خیرپور کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو آئی ڈی پیز کی مالی مدد کے لئے 10لاکھ روپے کا چیک دیا گیا بعد میں وزیر اعلیٰ سندھ نے سول اسپتال خیرپور میں اپنے قریبی رشتہ دار سید زین العابدین شاہ سے عیادت یی جبکہ پنج ہٹی کے مقام پر اپنے استاد مرحوم محمد حداد کی وفات پر ان کے عزیز نثار احمد حداد سے تعزیت کی جبکہ بھرگڑی میں پیپلز پارٹی کے کارکن عنایت علی لاڑک سے ملاقات کی اور ان کے گھر میں چوری کی و اردات پر ایس ایس پی خیرپور عثمان غنی صدیقی کو چوری واپس کرانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ ، ڈی آئی جی سکھر جاوید عالم اوڈھو، پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی ، نظر محمد گاہو،ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Back to top button