ٹھٹھہ

ٹھٹھہ کے قریب ماہی گیروں کی بستی میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: کیٹی بندر کے قریب جزیرے میں ماہی گیروں کی بستی میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک جزیرے پر رہائش پزیر ماہی گیر اپنی جھونپڑیوں میں سو رہے تھے کہ ایک جھونپڑی میں لالٹین گرنے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے سے 4 افراد تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 کو شدید زخمی حالت میں کشتی کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسی دوران راستے میں ہی 7 افراد دم توڑ گئے جب کہ 4 کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button