کراچی

کراچی میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر دھماکا

نیوز ڈیسک
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز کی چیک پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی سنٹرل مقدس حید کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے گجر نالا میں واقع چیک پوسٹ کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔
رینجرز اہلکار دھماکے کے وقت پوسٹ میں موجود تھے جس کے باعث انہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔
ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق واقعے میں بوتل بم کا استعمال کیا گیا جس کا وزن 300 سے 500 گرام تھا۔

Leave a Reply

Back to top button