نوشہروفیروز

نوشہروفیروز: کورونا وائرس کے سلسلے میں ضلع بھر کے علمائے کرام کا اجلاس

اردو ٹوڈے، نوشہروفیروز
صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلع بھر کے علمائے کرام کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے علمائے کرام سے مشاورت اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد حکومت سندھ نے صوبے بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگائی ہے۔ جبکہ مسجد میں موجود پیش امام ، موذن اور خدمتگار سمیت تین سے پانج افراد نماز جمعہ باجماعت ادا کرسکتے ہیں ۔ باقی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر نماز ظہرادا کریں ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمٰن ڈنگراج نے کہا کہ اس وقت انسانیت تکلیف میں ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے رجوع کریں استغفار پڑھیں اور آیت کریمہ کا ورد کریں۔ انہوں نے حکومت کو عملدرآمد پر پابندی کے سلسلے میں یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں مفتی سید حماداللہ شا، حافظ سجاد اللہ ابڑو، مولوی بدر الدین،سید شفقت حسین شاہ، قاری سکندر علی، محمد اکبر شاہ، ملک اختر، مولوی محمد لقمان، مولانا محمد یسین کمیلی، مولانا محمد یوسف حسینی سمیت تمام علمائے کرام نے حکومت کو اپنے بھرپور یقین دلایا

Leave a Reply

Back to top button