جرمنی

کورونا کا قہر، جرمنی کے صوبائی وزیر خزانہ نے خودکشی کر لی

کورونا وائرس سے ملک اور عالمی اقتصاد کو ہونے والے نقصانات کے پیش نظر جرمنی کے ہسسے صوبے کے وزیر خزانہ نے خودکشی کر لی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے فرینکفورٹ شہر سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ کورونا وائرس جیسے بڑے بحران کے درمیان اس صوبے کے طاقتور وزیر خزانہ نے ریلوے لائن پر اپنی جان دے دی۔
پولیس کو شک ہے کہ تھامس شیفر نے خودکشی کر لی ہے۔ ان کی لاش ریلیو ٹریک کے پاس سے ملا۔ پولیس کے مطابق سنیچر کو فرینکفورٹ اور مائنز شہر کے درمیان ہائی اسپیڈ ریلیو ٹریک پر ایک لاش ملنے کی اطلاع ملی، کچھ ہی دیر بعد لاش کی شناخت صوبے کے وزیر خزانہ شیفر کے طور پر ہوئی۔
جائے وقوعہ پر پہنچی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تھامس شیفر نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے مسئلے پر مزید تفصیلات سے پرہیز کیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button